• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریحہ الطاف، لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل شو ڈائریکٹر

پاکستان کی صفِ اول کی کوریوگرافر اور ماضی کی فن کارہ فریحہ الطاف طویل عرصے سے لکس اسٹائل ایوارڈز کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ اگلے مہینے جولائی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2019ء کی آفیشل شو ڈائریکٹر ہوں گی۔

گزشتہ سال فریحہ الطاف نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں دو بڑے سیگمنٹ کیوروگراف کئے تھے اور ویسی ہی ستاروں سے سجی پرفارمنس اس سال بھی پیش کی جائے گی۔ فریحہ کی متفرق صلاحیتوں اور فیشن و فلمی صنعت کے ساتھ تجربہ ان کو صنعت میں ایک منفرد مقام دیا ہے اور وہ ہمیشہ منفرد اور دل کش پرفارمنس سامنے لاتی ہیں۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطور ایل ایس اے شو ڈائریکٹر اس سال ایوارڈز کا حصہ ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستان میں فلمی، فیشن، ٹی وی، موسیقی اور انٹر ٹینمنٹ کی صنعت کے سب سے معتبر ایوارڈز ہیں اور مجھے 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا حصہ بننے اور ایک طویل عرصے کی شراکت داری پر دلی مسرت ہے۔

’’میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اس شو میں کچھ منفرد ناظرین اورسامعین کے لیے پیش کروں۔ ویسے تو اس سال میں نے کیا سوچا ہے، وہ میں ابھی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ تاہم یہ وعدہ ضرور کروں گی کہ اس سال انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹریز کا بہترین عکس دیکھنے کے ملے گا۔‘‘

کئی برسوں سے فریحہ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرواتی رہی ہیں، ساتھ ہی صنعت کے نامور افراد کی عزت افزائی، موسیقی کا اشتراک سمیت پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے یادگار لمحے دوبارہ تیار کرتی رہی ہیں۔

شبنم سے صبا قمر تک، ندیم صاحب سے ہمایوں سعید تک، مہناز سے ناہید اختر اور عائمہ بیگ، میڈم نیلوفر شاہد سے ثنا سفیناز تک ہر بڑے ستارے کو پاکستان کی فلمی صنعت پر جگماتے رہے۔ اُن کے کام کو از سر نو پیش کرنا ان کی کئی خوبیوں میں سے ایک ہے۔

یقینا ًاس سال بھی ان کی کوریوگرافی، ایونٹ میں جان ڈال دے گی اور اسی لیے سامعین بے چینی سے ایوارڈز کی تقریب کا انتظار کررہے ہیں۔

تازہ ترین