• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی سنچری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف فاسٹ بو لر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کارکردگی پس منظر میں چلی گئی۔ شاہین آفریدی کے اسپیل نے جیت کی بنیاد رکھی تھی۔

19سالہ شاہین آفریدی کے بارے میں نیوزی لینڈ کے جمی نیشام کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن کی طرز کے بولر ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم میرے آئیڈیل ہیں، ان کے مشوروں سے فائدہ اٹھا رہا ہوں۔

شاہین نے ایجبسٹن میں 28 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کرکے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی تھی۔

پاکستان کی جیت میں اپنی بولنگ سے اہم کردار ادا کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آج کل ٹیم پر تنقید ہورہی ہے، میری ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں سپورٹ کریں اور تنقید کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے اپنے بھائی ریاض آفریدی سے بات کی تھی۔ ریاض آفریدی اور وسیم اکرم میرے آئیڈیل ہیں، میں بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمن کو فالو نہیں کرتا۔

سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت کے بعد عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو مبارک باد دی تھی۔

بولنگ کوچ اظہر محمود نے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو کھلائے جانے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے گذشتہ میچ میں اچھی بولنگ کی تھی تاہم میچ میں چار فاسٹ بولرز نہ کھلانے کا فیصلہ میچ کی صبح وکٹ دیکھ کر کیا گیا تھا۔ شاہین ہر میچ کے بعد امپرو کررہا ہے۔

تازہ ترین