• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پولیس افسر بہادر علی کی پچیسویں برسی پر قرآن خوانی

1994 میں نیوکراچی تھانے کے ایس ایچ او سید بہادر علی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کو آج ٹھیک 25 سال گزر گئے ہیں۔

سید بہادر علی کو 28 جون انیس سو چورانوے کو نیو کراچی میں ایک مسجد، اسکول اور ایک گھر کی چھتوں کے علاوہ اطراف کی گلیوں سے لگ بھگ 25 دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔

ایس ایچ او سید بہادر علی نیوکراچی تھانے میں ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے انہیں کئی اطراف سے گھیر کر شہید کیا۔

اس واردات میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے فہیم کمانڈو اور ان کے دیگر ساتھیوں نے گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات کئے تھے۔ یہ حملہ آور بعدازاں مختلف پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔

شہید کوٹے پر ڈی ایس پی بھرتی ہونے والے ان کے بیٹے سید عرفان علی بہادر اب ایس ایس پی ہیں اور ضلع ملیر میں تعینات ہیں۔

سید بہادر علی کی 25ویں برسی پر ان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے ان کے صاحبزادے عرفان علی بہادر نے اپنے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ جس کے بعد مرحوم پولیس افسر کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین