خیرپور،بھٹ شاہ (بیورو رپورٹ،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ٹڈی دل مار مہم میں سندھ حکومت وفاق کی مدد کرے گی ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کے لیے ہوائی جہازوں کے ذریعے اسپرے ہو گا اسپرے کم انسانی آبادی والے ریگستانی علاقوں میں ہو گا ٹڈی دل کے معاملے پر سیاست نہیں کریں گے مخالفین بھی ٹڈی دل پر سیاست نہ کریں وہ خیرپور کے نارا کے علاقے میں ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد ہیلی پیڈ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو ان کے ہمراہ تھے ہیلی پیڈ پر کمشنر سکھر رفیق احمد برڑو ،ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نعیم سندھو نے وزیر اعلیٰ اور وزیر زراعت کا استقبال کیا وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ خیرپو رمیں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں کی اطلاع پر وہ متاثر علاقوں کے لوگوں سے خود ملنے آئے ہیں۔