• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نئی ابھرتی بھارتی فلمی جوڑی کارتیک آریان اور سارہ علی خان فلم ’ لو آج کل2 ‘ کی شوٹنگ ختم ہونے پر ایک دوسرے کے لیےجذباتی ہوگئے ، کارتیک نے سارہ کو بہترین اداکارہ ساتھی قرار دےدیا۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق فلم ’ لو آج کل 2‘کے ہیرو اور ہیروئن کارتیک آریان اور سارہ علی خان فلم کی شوٹنگ میں مسلسل 66 دن مصروف رہے، فلم کی شوٹنگ کے اختتام پرفلمی جوڑی ایک دوسرے کے لیے جذباتی ہو گئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دونوں نے ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تعریف کی اور فلم کے ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا۔


کارتیک آریان نے اپنی اور سارہ علی خان کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان کی تعریف کی اور اُنہیں شہزادی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس فلم کے لیے سارہ علی خان میری بہترین ساتھی ثابت ہوئیں ہیں، میں سارہ کے ساتھ باربار کام کرنا پسند کروں گا۔


دوسری طرف فلم ’ لو آج کل 2‘ کی ہیروئن سارہ نے بھی کارتیک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرے ساتھ اتنی اچھی طرح سے پیش آنے کا شکریہ ، میں آپ کو اور شوٹنگ کے دوران گزرے دنوں کو بہت زیادہ یاد کروں گی، اتنا زیادہ یاد کے آپ اندازہ نہیں کر سکتے اور میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

فلم ’کیدر ناتھ ‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی سارہ علی خان بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کے چیٹ شو میں کارتیک آریان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ لو آج کل2‘ اگلے سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، فلم ’لو آج کل 2‘ 2009 میں بننے والی فلم ’لو آج کل‘ کا سیکوئل ہے جس میں بھارتی پٹودی خاندان کے نواب اور سارہ علی خان کے والد سیف علی خان ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئے تھے۔

تازہ ترین