ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملے میں 3 نوزائیدہ بچوں کو بچانے والی نرس ندا سلیمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔
ایران میں یکم مارچ 2026 کو خاتم الانبیا اسپتال پر حملے کے دوران نوزائیدہ بچوں کی جانیں بچانے والی نرس ندا سلیمی کو قومی ہیرو قرار دے دیا گیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران طبی عملے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور نرس ندا سلیمی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹی ندا سلیمی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ثابت قدمی کے ساتھ ایران کا ساتھ دیا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ فوٹیج میں ایران کے بیٹوں کی قربانیوں اور لگن کی محض ایک معمولی جھلک نظر آتی ہے۔
خیال رہے کہ یکم مارچ 2026 کو نرس ندا سلیمی نے اسپتال پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے فوری بعد تین نوزائیدہ بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا تھا۔