• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے شہرممبئی میں پانچ روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں18 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پانچ روز سے جاری بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، شہر کےاسکول اور دفاتر بند ہیں جب کہ اہم شاہراہیں بھی تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

ممبئی میں کل سے اب تک 375اعشاریہ2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کئی فٹ طویل دیوار گرنے سے متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ ممبئی ایئرپورٹ پر52پروازیں منسوخ اور54پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا ہے ۔

شہرمیں ٹرانسپورٹ،ریل کانظام متاثر ہے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے مزید دوروز تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین