• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت 123 روپے مقرر

سی این جی قیمت میں 19 روپے اضافے کا اطلاق کر دیا گیا، سندھ میں سی این جی کی نئی قیمت 123 روپے مقرر کر دی گئی۔

سی این جی اسٹیشنز مالکان کی ایسو سی ایشنز نے قیت میں اضافے کا فیصلہ ایک خفیہ اجلاس میں کیا تھا، سی این جی قیمت 18 فیصد اضافے سے 123 روپے کر دی گئی ہے۔

گذشتہ اکتوبر سے اب تک سی این جی کی فی کلو قیمت میں 41 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سی این جی قیمت میں اضافے کے بعد سی این جی قیمت پیٹرول کے مقابلے 10 روپے زائد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سی این جی کی فروخت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین