• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سی این جی میں اضافہ کے بعد مسافر گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری

پشاور(نامہ نگار)وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کے نرخوں میں اضافہ کرکے 115روپے سے 137روپے مقرر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف شہروں کے درمیان سی این جی سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے متعلقہ فارمولے کے تحت فی کلومیٹر فی مسافر نئے کرائے نامے جاری کردئیے ہیں۔ جس کے تحت فلائنگ کوچز اور منی بس 1.47 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گے جبکہ اے سی بسیں 1.67 روپے, عام بس 1.32 روپے اورلگژری بسیں 1.42 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرائے چارج کریں گی. تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لیے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 96 روپے, اے سی بسیں 109 روپے, عام بس 85 روپے اور لگژری بسیں92 روپے کرائے وصول کرے گی اسی طرح پشاور سے بنوں کے لیے فلائنگ کوچز 282 روپے، اے سی بسیں 321 روپے عام بسیں 253 روپے اور لگژری بسیں 273 روپے, پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے فلائنگ کوچز اور منی بسیں494 روپے, اے سی بسیں 561 روپے عام بس 444 روپے اور لگژری بسیں 477 روپے, پشاور سے ہری پور کے لیے فلائنگ کو چز 229 روپے, اے سی بسیں 261 روپے, عام بسیں 206 روپے اور لگژری بسیں 222 روپے کرائے وصول کرے گی۔ جبکہ پشاور سے ایبٹ آباد کے لیے فلائنگ کو چز 284 روپے, اے سی بسیں 322 روپے, عام بسیں 255 روپے اور لگژری بسیں 274 روپے, پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 319 روپے اے اسی بسیں 362 روپے عام بسیں 286 روپے اور لگژری بسیں 308 روپے،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 85 روپے اے اسی بسیں97 روپے عام بسیں77 روپے اور لگژری بسیں 82 روپے،پشاور سے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 173 روپے اے اسی بسیں 197 روپے عام بسیں 156 روپے اور لگژری بسیں 168 روپے، پشاور سے منگورہ کے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 253 روپے اے اسی بسیں 287روپے عام بسیں 227روپے اور لگژری بسیں 244 روپے،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 367روپے اے اسی بسیں 417روپے عام بسیں 330روپے اور لگژری بسیں 355روپے، پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 537 روپے اے اسی بسیں 610روپے عام بسیں 481روپے اور لگژری بسیں 518روپے،پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 40روپے اے اسی بسیں 45روپے عام بسیں 36روپے اور لگژری بسیں 38روپے اورپشاور سے تنگی کے لئے فلائنگ کوچز اور منی بسیں 75روپے اے اسی بسیں 85روپے عام بسیں 67روپے اور لگژری بسیں 72روپے کرایہ ہوگا جبکہ موجودہ 50فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں، نابینا اور معذور افراد اور 60سال سے زائد کے لئے ہو گا اور اگر اے سی گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہاہو تو عام بسوں کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین