• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و یورپ میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین کو مشکلات

یورپ اور امریکا میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین کو رابطے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر خاص طور پر مشرقی امریکا اور یورپ میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ صارفین نے سماجی رابطے اور میسیجنگ پلیٹ فارم تک رسائی میں درپیش مشکل کی شکایت کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پریشان صارفین نے فیس بک انتظامیہ سے سروس میں تعطل فوری دور کرنے کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین