اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے، نیب ٹیم نے منصوبے میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی اور سوالنامہ دیتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔احسن اقبال نے کہا کہ رسم چل پڑی ہر سیاستدان کو گنداکرو،چور بناؤ تاکہ کسی پر اعتماد نہ رہے، گرفتاری کیلئے تیار ہوں، نیب ذرائع کے مطابق احسن اقبال نےخلاف قانون تین ارب روپے کامنصوبہ شروع کیا،کیس میں سابق ڈی جی پی ایس بی اختر نواز اور ریاض پیرزادہ کا نام بھی شامل ہے ،پیشی کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نارووال اسپورٹس سٹی سے متعلق طلب کیا گیا تھا،کیا یہ گناہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقومی معیار کا اسپورٹس سٹی بن گیا ، اگرپاکستان میں انکوائری ہونی ہے تو سب انکوائریاں بند کرکے بی آر ٹی کی ہونی چاہیے، ۔