• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومنز ورلڈ کپ فٹ بال: سوئیڈن کوشکست، ہالینڈ فائنل میں پہنچ گیا

جیکی گروئینن کے فیصلہ کن گول کی بدولت ہالینڈ پہلی بار فیفا وومنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

میچ انتہائی سنسنی خیز اور مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا اور گول 99ویں منٹ میں ہوا۔ اب ہالینڈ کا مقابلہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اتوار 7 جولائی کو دفاعی چیمپئن امریکا سے ہوگا۔

فرانس کے لیون اولمپک اسٹیڈیم میں بدھ کو ہالینڈ اور سوئیڈن کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل انتہائی دلچسپ رہا، پہلی بار فیفا وومنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ہالینڈ نے تین بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی سوئیڈن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

میچ کے آغاز سے سوئیڈن نے تواتر سے حملے کئے لیکن ہالینڈ کی گول کیپر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت اسے کامیابی نہ ملی۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں تجربہ کار سوئیڈن کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ، میچ مقررہ وقت پر بغیر کسی گو ل کے برابر رہا۔ کھیل کے اضافی وقت میں جیکی نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو انگلینڈ اور سوئیڈن کے درمیان ہوگا۔

تازہ ترین