• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر کی ’’ہیملٹ‘‘ میں بہترین اداکاری

ملکی سطح پرا داکار احد رضا میر ، پاکستا ن کےپسندیدہ، پرکشش، خوبصورت اور اسٹائلش اداکار کے طور پر جانے جاتےہیں۔ احدرضا میر کے فین فالورز کی تعداد صرف ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پربھی بے شمار ہے۔ احد رضا میر کے یہ سارے فینز ان دنوں بے حد خوش ہیں، وجہ احد رضا میرکا ولیم شیکسپیئر کے تحریر کردہ مقبول ترین تھیٹر پلے’’ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں پرفارمنس پر ’’بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار‘‘ کی کیٹیگری میں ’’انٹرنیشنل بے ٹی مچل ایوارڈ ‘‘سے نوازاجانا ہے۔

جی ہاں! 24جون کو کینیڈا میں منعقد ہونے والے 22ویں ’’انٹرنیشنل بے ٹی مچل ایوارڈز‘‘کی تقریب میںاحد رضا میر کو بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بے ٹی مچل ایوارڈز تقریب

’’انٹرنیشنل بے ٹی مچل ایوارڈز‘‘ امریکا میں پیدا ہونے والی معروف کینیڈین ڈرامہ رائٹر ، ایکٹر،پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ’’بے ٹی مچل‘‘ کی یاد میں ہر سال اسٹیج اور تھیٹر ڈراموںسے منسلک اداکاروں، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر شعبہ جات میں دیا جاتا ہے۔ بے ٹی مچل 16سال کی عمر میں اپنی والدہ، بھائی اور بہن کے ساتھ البرٹا، کینیڈا آگئیں اور کینیڈا کے شہر کیلگری میں امیچر تھیٹر کے قیام اور حوصلہ افزائی کے لیے بیش بہا اقدامات اُٹھائے۔ بے ٹی مچل نے اپنی زندگی فنون لطیفہ کے لیے وقف کردی۔انھیںبچپن ہی سے تھیٹرسے لگاؤ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب انھیں اسٹیٹ یونیورسٹی آف آئیووا کی جانب سے ’’راک فیلر فاؤنڈیشن فیلوشپ‘‘ کے تحت M.A.کرنے کا موقع ملا تو اس کے لیے بھی انھوں نے تھیٹر کو ہی بطور مضمون منتخب کیا۔ ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کے بعد بے ٹی مچل کیلگری واپس لوٹ گئیںاور امیچر تھیٹر کمپنی کی بنیاد رکھی۔ اپنی بنیاد سے ہی اس ادارے نے کئی اداکاروں کے لیے کامیاب کیریئر کی راہ ہموار کی، بے ٹی مچل کی فنون لطیفہ کے لیے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام پر کیلگری میں قائم کردہ اس تنظیم کی جانب سےہر سال بہترین اسٹیج اور تھیٹر ڈرامہ ایکٹرز، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔پہلی بار اس ایوارڈ کا انعقاد 1998میں کیا گیا۔ اس حوالے سے احد رضا میر،بے ٹی مچل ایوارڈ کی 22ویں تقریب میں ’بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

شیکسپیئر کا ناو ل ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری

’’ہیملٹ‘‘ انگریزی ادب کے عظیم مصنف ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ناول’’ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘کی ڈرامائی شکل ہے، جس کی تشکیل ’ایناکیومر‘ اور ہدایات ’کریگ ہال‘ نے دی۔ ڈرامہ ہیملٹ ایک ایسا ڈرامہ ہےجس میں جاسوسی اور انتقامی کہانی کو ایک کلاسیکل پلاٹ کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ڈرامے میں احد رـضا میر کا کردار ’’ہیملٹ‘‘کاتھا۔ ہیملٹ ڈنمارک کاایسا شہزادہ ہے جو اپنے والدکے قاتل(چاچا کلوڈیو)سے انتقام کی خواہش رکھتا ہے، ڈرامہ رواں برس20 مارچ تا13اپریل کینیڈا کے شہر کیلگری میں Vertigo Theatre میںپیش کیا گیا، جس کے بعد نامزدگیوں میں احد رضا میر سمیت 5اداکاروں کو بہترین پرفارمنس دینے والے اداکاروں کی کیٹیگری میںنامزد کیا گیا، تاہم ایوارڈ احد لے اُڑے۔

ڈرامہ ’’ہیملٹ‘‘ میں اپنی اداکاری کے حوالے سے احد رضا کا کہنا ہے کہ،’’جب میں نے تھیٹر میں پرفارم کیا تو والدہ بھی میرے ہمراہ تھیں، میری منفرد اداکاری کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں‘‘۔ احد کا کہنا تھا کہ جب والدہ کو انھوں نےاسٹوڈیو میں اپنے سامنے دیکھا تو انھوں نے بس کچھ ایسا کر دِکھانے کا عہد کیا کہ والدہ کو اپنے بیٹے پر فخرہو۔

شیکسپیئر کے ڈراموں کا پہلا ایشیائی اداکار

احد رضا میر کے خاندانی پس منظر سے متعلق ان کے فینز جانتے ہیںکہ آصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں۔لیکن یہ شاید کم لوگ جانتے ہوں کہ احد ایشیا کے وہ پہلے اداکار ہیں جنھیں شیکسپیئر کے کسی ڈرامہ میں مرکزی کردار میں منتخب کیا گیا ہو۔ ہیملٹ، احد رضا میر کا پہلا کینیڈین تھیٹر پلے نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی کینیڈا میں پیش کیے جانے والے مختلف تھیٹر ڈراموں جیسے"Who is a white guy" اور رومیو جولیٹ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

کینیڈا میں تھیٹر اورماڈلنگ میں کامیابی کے ساتھ وہ اب پاکستان میں ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں۔ احد رضا میر صرف اداکار ہی نہیں مصنف اور ہدایت کار بھی ہیں۔ کینیڈا میں وہ تھیٹر پلے تحریر اور ڈائریکٹ بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین