• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،محر م کے دوران جلوس کی گزرگاہوں کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

پشاور( کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آپریشن ظہور بابر آفریدی نے شہر کے مختلف امام بارگاہوںکا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی گوہر خان اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پر امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں۔ ایس ایس پی آپریشن نے امام بارگاہوں اور مختلف جلوسوں کے راستوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ پشاور پولیس محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، تمام امام بارگاہوں، جلوس کے راستوں اور مجالس کے جگہوں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد مربوط اور جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا۔ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے شہر کے مختلف امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کی خاطر خصوصی دورہ کیا ہے، ڈی ایس پی گوہر خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، ایس ایس پی آپریشن نے دورہ کے دوران افسران سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ امسال جلوسوں کے راستوں کا از سر نو سروے کرکے سکیورٹی کاجائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد خصوصی کمیٹی کی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں مجالس ، جلوسوں اور دیگر تقریبات کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دی جائے گی ، ایس ایس پی آپریشن نے مزید کہا کہ جامع سکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں میں اضافہ کیا جائے گا جس سے جلوسوں اور شہر کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد ملے گی، ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پر مختلف امام بارگاہوں کے متولی حضرات سے بھی ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں ان سے دریافت کیا،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کے کردار کو بھی سراہا ۔
تازہ ترین