• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین سینیٹ رہیں نہ رہیں کیا فرق پڑتا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ رہیں نہ رہیں، کیا فرق پڑتا ہے؟

لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو آصف زرداری صاحب اپنا کمرا بھی خالی نہیں کر رہے۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بلاک بن گیا ہے، مسلم لیگ نون کے 37 ارکان تیار ہو گئے ہیں، اس طرح نون لیگ میں 37 ارکانِ پنجاب اسمبلی کا الگ بلاک بن جائے گا، 17 ارکان کی اور ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سازش کر کے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا تاکہ یہ جائیں ہی نہیں، انہوں نے اتنی چخ چخ لگائی ہوئی ہے، کیا یہ ایک مرسڈیز نہیں لے سکتے؟ جلسہ کرنے والی بات پنگا لینے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں مسافر اور فریٹ ٹرینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، رائل پام کا کیس ہم نے تنِ تنہا لڑا اور اللّٰہ نے ہماری مدد فرمائی۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہم بزنس ایکسپریس کا کیس بھی نیب میں لے کر جا رہے ہیں، اللّٰہ کے حکم سے پاکستان ریلوے چل پڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے میانوالی کا ٹریک دوبارہ سے بحال کررہے  ہیں، وزارتِ خزانہ کہے گا تو ریلوے اگلے سال اپنا بجٹ خود تیار کرے گا۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ تمام ٹی ایل اے ملازمین کو بحال کریں گے، ایک سے 16 اسکیل کے ملازمین کی 10 فیصد تنخواہ اور بڑھا دیں گے۔

تازہ ترین