• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مِیرا کا گانا ’اک پل‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول


فلم اسٹار میرا کافلم ’پرے ہٹ لَو‘ کا نیا گانا ’اک پل‘ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

گانا ’اک پل‘ حدیقہ کیانی نے بھارتی گلوکار ہرشدیپ کور کے ساتھ مل کر گایا ہے جبکہ اس گانے کا میوزک اذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے۔

گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گانے کے ریلیز ہوتے ہی ابتدائی 3گھنٹوں میں اسے 40ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

2منٹ 41منٹ کے اس گانے کو میرا کے بہترین رقص کی وجہ سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔


گانے میں میرا کے ساتھ زارا نور عباس ، مایا علی ، احمد علی بٹ اور شہریار منور بہترین رقص پیش کر رہے ہیں ۔

گانا ’اک پل‘ شادی سیزن کے لحاظ سے ایک بہترین گانا ہے ۔عمر سعید کے لباس میں ملبوس ’پرے ہٹ لَو ‘کی کاسٹ’ اک پل‘ کو آئندہ شادی سیزن کے لئے ایک کامیاب گانا بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

اس گانے کو شادی کے سدا بہار گانوں میں کتنی جگہ ملتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

تازہ ترین