• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کنٹرولر ادریس میاں اور ریٹائر اکائونٹس افسران کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) سابق کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (راولپنڈی کمانڈ) محمد ادریس میاں اور ریٹائر ہونے والے دو اکائونٹس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں موجودہ کنٹرولر ملٹری اکائونٹس وسیم احمد نے بھی شرکت کی ، ریٹائر ہونے والے اکائونٹس افسران عبدالقدوس ساجد ،کوثر عباس بلوچ اور محمد ادریس میاں کو شیلڈ دی گئیں ۔ تقریب میں سی ایم اے (آرسی) کے ڈپٹی کنٹرولر رئوف اکرام اور تمام اکائونٹس افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین