• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بال ٹمپرنگ تنازع کے مرکزی کردار اور اس وقت کے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے برمنگھم سیمی فائنل میں سخت دباؤ میں بیٹنگ کی۔

ڈیڑ ھ سال پہلے ہونے والے تنازع کی وجہ سے انگلش تماشائیوں نے اسٹیو اسمتھ پر جملے بازی اور ہوٹنگ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

جنوبی افریقا میں پیش آنے والے واقعے کے بعد اسمتھ نے کپتان کی حیثیت سے حرکت کرنے کا اعتراف کیا تھا اور معافی بھی مانگی تھی۔

انگلش تماشائیوں نے ایجبسٹن میں اسٹیو اسمتھ کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور شور شرابہ کرتے رہے۔

آسٹریلوی کرکٹرز اپنی بدتمیزیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ ان میں اسٹیو اسمتھ بھی شامل ہیں جن کو مغرور اور سر پھرا کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔

برمنگھم میں انگلش تماشائیوں نے اسٹیو اسمتھ کا استقبال خوشگوار انداز میں نہیں کیا۔ ایجبسٹن میں ورلڈ کپ سیمی فائنل میں تماشائی مسلسل ان پر آوازیں کستے رہے۔ تاہم اسٹیو اسمتھ سر جھکائے بیٹنگ کرتے رہے۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر جوز بٹلر نے 48ویں اوور کی پہلی گیند پر اسٹیو اسمتھ کو شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے براہ راست تھرو کر کے رن آؤٹ کیا، اسمتھ نے 85 رنز بنائے تھے۔ لیکن اننگز کے دوران ان کی بیٹنگ میں فلو دکھائی نہیں دیا۔

جنوبی افریقا بدنام زمانہ بال ٹمپرنگ تنازع میں پابندی ختم ہونے کے بعد اسمتھ اور وارنر کی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

جمعرات کو جیسے ہی اسکرین پر اسٹیو اسمتھ اور وارنر کے نام آئے تماشائیوں نے ان پر ہوٹنگ کی۔ اسٹیو اسمتھ چوںکہ زیادہ دیر کریز پر رہے اس لئے تماشائیوں نے ان کے لئے نرم گوشہ نہیں رکھا اور مسلسل نعرے لگاتے رہے۔ جب وہ رن آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جارہے تھے اُس وقت بھی ان پر نعرے بازی کی گئی۔

ورلڈ کپ کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی ایشیز سیریز ہوگی، امکان ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو پورے انگلش سیزن میں تماشائیوں کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین