• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی ،جاوید قصوری

لاہور ( نمائندہ خصو صی)) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری کی صدارت میں صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج صوبائی دفتر منصورہ میں ہو گا۔شوریٰ کے اجلاس میں صوبائی ٹیم کا تقرر و حلف لیا جائے گا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ دریں اثناءنومنتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت کی بے حسی اور ہٹ دھرمی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین