• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی‘ڈریپ کے سابق چیف ایگزیکٹو شیخ اختر کے دورکی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو شیخ اختر کے دورکی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے شیخ اختر کے دور میں جاری کئے گئے احکامات اور فائلوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا، قائمہ کمیٹی نے معاملہ کی چھان بین کیلئے احتساب بیورو سے معاونت کی تجویز پیش کر دی ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر کمیٹی مطمئن نہ ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے اور نیب کو بھیجا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر میاں عتیق کی زیر صدارت ہوا۔
تازہ ترین