• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ہرممکن طور پرسادگی اختیار کرنا ہوگی،گورنر پنجاب

گلاسگو (نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اسکاٹ لینڈ کے ایک مختصر نجی دورے کے بعد بذریعہ ٹرین گلاسگو سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں سے اتوار کو علی الصبح پاکستان پرواز کرجائیں گے۔ گلاسگو سے لندن کا سفر انہوں نے انتہائی سادگی سے کیا۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر آمد سے بھی لوگوں کو منع کردیا تھا۔ وہ بغیر کسی پروٹوکول کے عام مسافروں کی طرح ٹرین پر سوار ہوئے۔ اس موقع پر جنگ اور جیو سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہمارے ملک میں کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ سوا دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ لوگوں کو صحت اور صاف پانی تک کی سہولت حاصل نہیں۔ ایسے موقع پر ہمیں ہر ممکن طور پر سادگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم یورپی جمہوریت کے برابر اسی وقت پہنچ پائیں گے جب ہمارے حکمران، ممبران پارلیمنٹ، اعلیٰ حکام اور بااثر افراد سادگی اختیار کریں گے۔ بسوں اور ٹرینوں میں عام آدمی کی طرح سفرکریںگے، ہمیں غیر ضروری پروٹوکول کی ہرگز ضرورت نہیں۔
تازہ ترین