• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کی ہڑتال رکوانے کیلئے وزیر اعظم کی بنائی گئی10 رکنی کمیٹی ناکام

لاہور ( خبرایجنسی ) ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال رکوانے یا اسے ناکام بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی جانے والی 10 رکنی کمیٹی ہڑتال رکوانے یا ناکام بنانے میں خود ناکام ہو گئی ۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں بنائی جانے والی دس رکنی کمیٹی میں صوبائی وزراء اور مشیران شامل تھے جنہیں وزیراعظم نے اپنے اپنے اضلاع میں تاجروں کی ہڑتال کے حوالے سے ٹاسک دیا تھا لیکن دس رکنی کمیٹی کے ارکان اس سارے عرصے میں میڈیا سیشن تک ہی محدود رہے۔

تازہ ترین