• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی امیدوار کو ضمنی الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے دبائو ہے،فرحت اللہ بابر

اسلام آباد ( وقائع نگار)پیپلزپارٹی نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ 18جولائی کو گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 205 میں ہونے والے انتخابات موخر کر دئیے جائیں گے، پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن اپنے شیڈول پر منعقد کئے جائیں ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے مقامی انتظامیہ اور سیاستدانوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ پی پی کے امیدوار کو انتخابات کی دوڑ سے باہر رکھا جائے، گھوٹکی کے دو مختیارکاروں کو اغوا کرکے ان سے پی پی کے امیدوار کیخلاف دستاویزات حاصل کرنیکی کوشش کی گئی، سیاسی مخالفین کی جانب سے پی پی کے امیدوار کے خلاف مقامی حکومت کے وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو شکایت درج کرائی گئی ہے،پی پی امیدوار کی نامزدگی کیخلاف آئینی درخواست کا فیصلہ 16جولائی کو سنایا جائے گا تاہم 16جولائی تک انتخابی مہم ختم ہو جائیگی ، فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں ایک سیاسی پارٹی کو انتخابات سے باہر کر دیا جائے گا، اسی قسم کی پٹیشنیں دیگر امیدواروں کے خلاف بھی دائر ہیں اور فیصلہ 16جولائی کو سنایا جائے گا ۔
تازہ ترین