• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ سٹی میں پیپلز بس کے نام سے20 سے 30بسیں مختلف روٹس پرچلانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاڑکانہ سٹی میں پیپلزبس کے نام سے20سے 30بسیں مختلف روٹس پر چلانےکا فیصلہ، وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ بسوں کا افتتاح آئیندہ ماہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے کروایا جائے گا سندھ حکومت نے نجی کمپنی سے معاہدہ کرلیاہے،نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے لاڑکانہ، نوڈیرو، رتوڈیرو کے درمیان بسیں چلائی جائینگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا سندھ حکومت نے لاڑکانہ کے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کا بڑا تحفہ دیا ہے سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں انٹرسٹی اے سی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہےلاڑکانہ سٹی میں پیپلزبس کے نام سے20 سے 30 بسیں مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی، سندھ حکومت نجی کمپنی کو تکنیکی مدد، ڈپو کی زمین فراہم کریگی،سندھ کے دیگرشہروں میں بھی بھت جلد بسیں لائیں گے۔

تازہ ترین