• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی نے نیشنل لائرز فورم کی تنظیم نو کیلئے 6رکنی کمیٹی قائم کر دی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے نیشنل لائرز فورم کی تنظیم نو کیلئے 6رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے،سابق طالب علم رہنما شمروزخان ایڈوکیٹ کمیٹی کے سربراہ مقررکئے گئے ہیں۔دیگر ارکان میں اے این پی سند ھ کے سیکریٹری اطلاعات بحرکما ل ایڈوکیٹ،حسین شاہ ایڈوکیٹ ،عدنان آفریدی ایڈوکیٹ،شہزاد علی ایڈوکیٹ اور یوسف شاہ ایڈوکیٹ شامل ہیں۔اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایک بیان میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وکلا جمہوریت کی روح کے مطابق ملک و عوام کے بنیادی حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔
تازہ ترین