• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کا31اگست کو انٹر نیشنل سکھ کنونشن کروانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سربراہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کا31اگست کو لاہور میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن منعقد کروانے کا فیصلہ جبکہ کمیٹی نے وفاقی وزیر برگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ کو کمیٹی کا مستقل رکن بنادیا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ننکانہ کے بعد کر تار پور کا بھی دورہ کر یں گے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سربراہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کااہم اجلاس سوموار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم وثقافت شفقت محمود،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری،صوبائی وزیر سیاحت پنجاب یاسر ہمایوں، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور کمشنر لاہور سمیت ننکانہ صاحب اور کر تارپور سے متعلقہ افسران شر یک ہوئے، خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے جس تیزی کیساتھ کام کر رہی ہے ہم سیاحت کے ذریعے سالانہ 4/5ارب ڈالرز حاصل کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
تازہ ترین