• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے مزدوروں کے مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل، ہڑتال ختم

لاہور (جنرل رپورٹر) ریلو ے انتظامیہ نے ریلوے مزدوروں کے مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف پرسانل آفیسر سرفرازسفیان ڈوگرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس نے یونین عہدیداروں سے مذاکرا ت کیے اور ان کے جائز مطالبات کو حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ کامیاب مذاکرات کے بعدریلوے یونینز نے گزشتہ روز دوپہر 2بجکر15منٹ پرہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مطالبات کمیٹی کے سپرد کردیئے۔گزشتہ روز اولڈ ڈیزل شیڈلاہور میں ریلوے کی مختلف یونینوں کے عہدے داروں اور ملازمین کی جانب سے 15 جولائی کو دی جانے والی احتجاجی کال کے سلسلے میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور11 بجکر پندرہ منٹ پر ہڑتال کی کال دے دی۔ یونین لیڈرز اور ملازمین نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین