• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ متھرا قتل کیس میں ملوث ملزم عدم ثبوت پربری کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور عالمگیرشاہ نے تھانہ متھرا کے مشہورزمانہ قتل کیس میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے خضرحیات خزانہ ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ملک سجادساکن ناساپہ پرالزام ہے کہ اس نے17مارچ2018ء کو فائرنگ کرکے مزمل شاہ کو قتل کردیاتھافریقین میں دیرینہ عداوت بتائی جاتی ہے ۔مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل خضرحیات خزانہ نے عدالت کو اپنے دلائل میں بتایا کہ مدعی مقدمہ اور چشم دیدگواہ موقع پراپنی موجودگی ثابت نہیں کرسکے اورنہ ہی ریکارڈپرایسی کوئی شہادت موجود ہے جس سے یہ ثابت ہوکہ مقتول کو واقع ملزم ملک سجاد نے قتل کیاہے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
تازہ ترین