• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ججوں کا دورہ اڈیالہ جیل،معمولی مقدمات کے69اسیروں کی رہائی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی مظہرفرید اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادایسٹ عطاربانی نےسینٹرل جیل اڈیالہ کادورہ کیا۔سول جج راولپنڈی یاسرمحمودچودھری اورسول جج اسلام آبادایسٹ جوادحسین عادل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔جج صاحبان نے خواتین وارڈ، نوعمروارڈ، اسیروں کے کچن ،جیل ہسپتال اوربیرکس کادورہ کیا اور اسیروں کےمسائل سنے ۔انہوں نے نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 69اسیروں کوذاتی مچلکے پررہاکرنے کاحکم دیاجنہیں بعدازاں جیل سے رہاکردیاگیا۔
تازہ ترین