• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت : ایک اشتہاری سمیت پانچ غیر ملکی گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تربت پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری تربت میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری غفور ولد فیض کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم چوری اور لڑائی جھگڑے میں مطلوب تھا ۔جبکہ زبیدہ جلال روڈ پرچیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے پانچ غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا جو غیر قانونی طریقے سے مکران کے راستے ایران اور خلیجی ممالک جانے کی کوشش کررہے تھےپکڑے جانے والے غیر ملکی باشندوں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین