پنجاب کے شہر ملتان میں سڑک کے کنارے سے ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے، لڑکی کے ابتدائی بیان کے مطابق اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کر کے سڑک کنارے پھینکا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے باٹا پور چوک کے قریب ایک 22 سالہ لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے جسے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کو واقعے کی اطلاع کر دی گئی ہے۔
مذکورہ متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اسے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس پر تشدد بھی کیا گیا اور پھر زیادتی کرنے والے افراد اسے سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ لڑکی کا ملتان کے نشتر اسپتال میں علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے، اس کی حالت بہتر ہونے پر پولیس کو مزید بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت دی جائے گی۔