آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹےاور آٹے کی مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کےخاتمے پر 3 روزہ ہڑتال کی کال واپس لے لی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آٹے اور چوکر پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کےحکم پرآٹے کے بعد چوکر پر بھی سیلزٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےجس کےبعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے شروع ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مذاکرات میں مثبت کردار ادا کیا جس پر میں ان کاشکر گزار ہوں۔

قومی خبریں سے مزید