• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فائنل میں امپائرنگ فیصلے سخت تنقید کا نشانہ بنے

لندن (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کے فائنل جیسے اہم میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقی ماریس اراسمس کی تقرری کی۔ ان کے فیصلے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کی طرح مشکوک رہے۔نیوزی لینڈ اننگز کی تیسری ہی گیند پر دھرما سینا نے اوپنر ہینری نکولس کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا جو ریویو میں غلط قرار پایا۔ 23ویں اوور میں لیام پلنکٹ کی گیند پر کپتان کین ولیمسن وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہوئے، دھرما سینا نے اپیل مسترد کردی، ریویو میں انگلینڈ نے فیصلہ اپنے حق میں کرالیا۔ 34 ویں اوور میں اراسمس نے روس ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔ ایکشن رے پلے نے بتایا کہ گیند وکٹوں کے اوپر سے جارہی تھی لیکن نیوزی لینڈ کے پاس ریویو نہیں تھا۔فیصلوں کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین