• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں نوجوان نے خود کشی کر لی،لیاری میں اتفاقی پستول چلنے سے ایک شخص زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ،جبکہ لیا ری میں پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر 6سیکٹر 5.Dمکان نمبر 35/4میں 25سالہ فاروق ولد انور نے خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ ادھر لیاری کھٖڈامارکیٹ میں واقع گھر میںپستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی طور پر گولی چلنے سے 30سالہ دانش شیخ ولد محمد حنیف شیخ زخمی ہو گیا،زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین