• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالعہ انسان کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے،ڈاکٹر وسیم قاضی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وا ئس چانسلر وصدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹروسیم قاضی نے کہا ہے کہ مطالعہ انسان کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔کتب بینی سے دوری کی وجہ موبائل فونز یا انٹرنیٹ نہیں ، بلکہ انٹرنیٹ اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مطالعے کو کلچر کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو لائق تحسین ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے اقرا ء یونیورسٹی کے زیر اہتمام اقرا یونیورسٹی بک فیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انھوں نےڈین ڈاکٹر ڈینیل ویزلی ،ڈاکٹر کامران رضا، ڈاکٹر ذکی راشدی اور دیگر ہمراہ کتابوں کے اسٹالز کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کتب بینی یا مطالعہ کرنا روح کی غذا اور قوموں کی ترقی کا راز ہے،اسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ علم انسان کا امتیاز ہی نہیں بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے اور اس کی تکمیل کا واحد ذریعہ یہی مطالعہ ہے۔ مطالعہ انسان کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے، یہ مطالعہ ہی کا کمال ہے کہ انسان اس کی مدد سے جب چاہے اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتا ہے اور اپنے سوچنے سمجھنے کے نظریئے کو بہتر کرسکتا ہے، اسے وسعت عطا کرسکتا ہے۔

تازہ ترین