• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہے، چاڈ مائینر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصلیٹ اقتصادی یونٹ کے سربراہ چاڈ مائینرنے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ پاکستان امریکا کو اشیاء برآمد کرنے والا بڑا برآمدکنندہ ملک ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس میں انہوں نے امریکا کے لیے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے لیے ویلیو ایڈیشن اور پیکیجنگ کے معیارات کے حوالے سے بعض اہم مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اگر ان پر مناسب طریقے سے توجہ دی جائے تویہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے امریکی قونصلیٹ کی کمرشل ٹیم کے کراچی چیمبر کے دورے کا مقصد پاکستان کے موجودہ معاشی ماحول اور کے سی سی آئی کی تاجربرادری کے امریکی اداروں کے بارے میں مفادات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا جو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا، نائب صدر آصف شیخ جاوید،سابق صدر مجید عزیز،امریکی قونصلیٹ کی کمرشل اسپیشلسٹ تاشفین مہدی اور اکنامک اسپیشلسٹ مہرین کاشف کے علاوہ کے سی سی آئی کے منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

تازہ ترین