• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹوریا آزارینکا کی انڈین ویلز ٹینس کے سیمی فائنل میں رسائی

انڈین ویلز (نیوز ایجنسیز) بیلاروس کی نامور ٹینس اسٹار وکٹوریا آزارینکا انڈین ویلز بی این پی پیری باس ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ ویمنز سنگلز کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں آزارینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلواکیہ کی ماگدالینا ریباریکوا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیسکوا سے ہوگا انہوں نے کوارٹر فائنل میں روس کی داریا کاساٹکینا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی انکی فتح کا اسکور 6-3 اور 6-2 سے ہوگا۔ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کینیڈا کے مائلوس رائونک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے گیل مونفلس کو 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کے مارین سلچ کو 7-6(7-4) اور 6-2 سے شکست دیکر لاسٹ فور مرحلے کے لیےکوالیفائی کرلیا۔مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے نامور ٹینس اسٹار نیکولس مہوٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیری ہیوز ہربرٹ نے سخت مقابلے کے بعد سربیا کے نیناڈ ذیمونجک اور انکے فرنچ جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین کو 4-6، 6-3 اور 10-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
تازہ ترین