• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،جمعیت میڈیا اور پبلسٹی کمیٹی کا اجلاس،ملین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے ملین مارچ میڈیااورپبلسٹی کمیٹی کااجلاس چیئرمین مولاناخورشیداحمدکی صدارت میں ہواجس میں 28جولائی کوتحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی تیاریوں پرغورکیاگیااوراہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق ملین مارچ کی کامیابی کے لئے سوشل میڈیاپرجمعیت سے تعلق رکھنے والے فعال اورمتحرک ورکرزصوبہ بھرمیں تشہیری سرگرمیوں میں اضافہ کریں گے اورملین مارچ کے حوالے سے روزانہ کی بنیادپرپوسٹیں شائع کریں گے،اسی طرح پرچم نبوی مہم کے تحت کوئٹہ شہرمیں ہزاروں جھنڈے ،اشتہارات اورپینافلیکس بورڈنصب کیے جائیں گے،گاڑیوںپرسٹیکرزاورعوام میں پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ ہواکہ جمعہ کودوبارہ اجلاس ہوگاسوشل میڈیاپرساتھیوں کومتحرک کیاجائے گا،پرنٹ میڈیاکے لئے عزیزاللہ پکتوی،عبدالواسع سحر،عبدالغنی شہزاد،مولانامحمدطاہرتوحیدی،معراج الدین مخلص یار خبریں اورمضامین جاری کریں گے،حاجی نورگل خلجی اورحافظ مسعوداحمدضلعی جماعت کی مشاورت اوریونٹوں کے ساتھ مل کرشہرمیں پرچم نبوی مہم شروع کریں گے،حافظ خلیل احمدسارنگزئی جھنڈے اورپینافلیکس فراہم کرنے کی نگرانی کریں گے،اگلے اجلاس میں صوبائی کمیٹی کی جانب سے صوبہ بھرمیں سوشل میڈیاکے ورکروں کے لئے پروفائل اشتہارفراہم کیاجائے گا،شہرکے مختلف مقامات پرآگاہی مہم کے لئے کیمپس لگانے کااعلان نمائندہ اجلاس میں کیاجائے گا، انہوں نے پرنٹ میڈیاسے بھی ملین مارچ کے سلسلے میں تعاون کی اپیل کی ۔ 
تازہ ترین