• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کو پاکستان میں ہی رکھا جائیگا، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن جادھو کوپاکستان میں ہی رکھا جائے گااور اس کے ساتھ پاکستان کے قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، عدالت نے کلبھوشن جادھو کیس میں بھارت کا موقف تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان کے پاس رہے گا، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔

تازہ ترین