• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کے مقدمے میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند، مزید طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عام انتخابات 2018میں بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کے مقدمے میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو مقدمے کی سماعت ہوئی، مقدمے میں ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، گواہوں میں سول اسپتال کے ڈاکٹر شاہد سمیت 3ایم ایل اوز نے بیان قلمبند کرایا۔
تازہ ترین