• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا دین ہی ہماری کامیابی کا راز ہے، حبیب الرحمٰن محبوبی

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف نے کہا کہ ہمارے اندر اتحاد کا احساس صرف ہماری مسجدوں سے شروع ہوتا ہے۔ ہمارا دین، ہمارا ایمان ہی ہماری طاقت اور کامیابی کا راز ہے، مسلمان جب تک ایک رہیں گے متحد رہیں گے ورنہ بکھرے ہوئے پھول کبھی گلشن نہیں کہلاتے، مساجد کو مصلوں سے خالی رکھتے ہوئے اتحاد پیدا کرنے کے نعرے لگانا جھوٹی تسلی دینے کے برابر ہے، وہ گزشتہ روز پاکستان سے برطانیہ اپنے عظیم روحانی مرکز الجامعہ صفتہ الاسلام بریڈ فورڈ پہنچنے پر عقیدت مندوں سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ برطانیہ کے ایک ہفتہ کے دورہ میں وہ حیات العلوم الجامعہ صفتہ السلام بریڈ فورڈ میں اتوار کو ہونے والے حج سیمینار سے خصوصی خطاب کے علاوہ دیگر تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی، حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری رحمتہ اللہ علیہ کے وصال کے بعد ان دنوں آستانہ عالیہ فیض پور شریف (ڈہانگری شریف) میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جبکہ برطانیہ میں ان کے صاحبزادگان پیر محمد انوار الحق قادری اور صاحبزادہ اسرار الحق قادری معاملات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ الجامعہ صفتہ السلام میں حج سیمینار کا آغا ز21جولائی کو ہو گا۔
تازہ ترین