راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیراہتمام میٹرک ضمنی امتحان 31اگست 2019ء سے شروع ہو گا۔ سنگل فیس کیساتھ داخلہ فارم وصول کرنیکی آخری تاریخ 22 جولائی ہے‘ دوگنا فیس کے ساتھ 31جولائی جبکہ تین گنا فیس کیساتھ داخلہ فارم وصول کرنیکی آخری تاریخ 9اگست ہو گی۔ داخلہ فارم پروسیسنگ فیس 395روپے تمام ریگولر/ پرائیویٹ امیدواروں کو فیسوں کے علاوہ جمع کروانا ہو گی۔