• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبس بے جا میں بازیاب لڑکی کو والد کے ساتھ بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نےحبس بے جا کی پٹشن میں بازیاب ہونے والی کمسن بچی کو والد کے ساتھ بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں ظہور احمد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 2 ماہ قبل اپنی 13 سالہ بیٹی حمیرا کو ننھیال ملنے کے لئے بھیجا لیکن اب اس کی بیٹی کو محبوس کر لیا گیا ہے اور بیٹی کو واپس نہیں کیا جا رہا ہے، عدالت کے حکم پر پولیس تھانہ گلگشت نے محبوس بچی کو برآمد کر کے عدالت پیش کیا تھا جس نے بیان دیا کہ وہ والد کے ساتھ جانا چاہتی ہے، فاضل عدالت نے مستغیث فریق کی جانب سے تفتیش تبدیلی کا مرحلہ مکمل ہونے تک مہلت کی استدعا پر گلاس توڑنے پر ملازم بچے کا ہاتھ مبینہ طور پر گنے کی مشین میں دے کر معذور کرنے کے مقدمے میں 3 ملزموں احمد، زاہد اور محسن کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ماڈل مجسٹریٹ عدالت نے اراضی قبضے اور تشدد کے مقدمہ میں مرکزی ملزم اللہ دتہ کے انتقال اور وقوع شبہات کی بناپر2 ملزموں اللہ بخش اور طاہر حسین کو بری کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کے دستخط کر کے کروڑوں کا قرض خورد برد کرنے کے مقدمے میں ملزم بینک منیجر حسن محمود لغاری اور صارفین محمد ارشد، غلام شبیر، محمد اسماعیل، میر محمد، مرید حسین، محمد اقبال، بلال، ہدایت اللہ، محمد اسامہ، محمد چٹھہ، اللہ بچایا ، شکاری، محمد صدیق، عبدالقادر اور شاہد عباس کے دستخطوں کا موازنہ کرانے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا سامان خوردبرد کرنے کے مقدمے میں مزید برآمدگی کے امکان پرملزم انچارج یوٹیلیٹی سٹور محمد ناصر عباس کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے،، منشیات کے ملزم ندیم بلوچ کو ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ فاضل عدالت نے ملتان کی ناصرہ بی بی کی درخواست پر اسے دارالامان سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین