• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی آج قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی مشاورت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے نیب میں آج پیشی کا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ شاہد خاقان عباسی لاہور میں ہیں، اس لیے وہ آج نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کر رکھا تھا۔

شاہد خاقان عباسی سے نیب راولپنڈی نے آج ایل این جی ٹرمینل کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کرنی تھی۔

تازہ ترین