راولپنڈی(نیوز ایجنسی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کیلئے جمعرات کی صبح طلب کیا ہے،سابق وزیراعظم کو صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔