• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈیلا نے سیاہ فاموں کو حقوق دلانے کیلئےجیل کاٹی


اقوام متحدہ کے تحت آج نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ نوبیل انعام یافتہ نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ کے سیاہ فام افراد کو حقوق دلانے کے لیے زندگی کا بڑا حصہ جیل میں گزارا اور سختیاں برداشت کیں۔

اس دن کو منانے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے 2009 میں کیا تھا۔ اس دن کا مقصد لوگوں کو ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے آس پاس موجود افراد کی مدد کریں۔

سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کرنے والے منڈیلا نے جیلیں بھی کاٹیں، جلا وطنیوں کا دکھ بھی سہا، تکالیف، اذیت اور اپنوں سے دوری کا غم بھی جھیلا، اور پھر بالآخر وہ وقت بھی آیا جب وہ سنہ 1994 میں جنوبی افریقہ کے صدر منتخب ہوئے۔

یہ نیلسن منڈیلا ہی تھے جن کی طویل جدوجہد نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ کیا۔

صدر بننے کے بعد انہوں نے اعلان کیا، ’آج قانون کی نظر میں جنوبی افریقہ کے تمام لوگ برابر ہیں وہ اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتے ہیں‘۔

نیلسن منڈیلا5 دسمبر 2013کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کی قابلِ قدر خدمات اور قربانیوں کو انسانی تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔

تازہ ترین