• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچن ٹنڈولکر بالاخر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

بھارتی کرکٹ کی تاریخ کےعظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بالآخر آئی سی سی نے ہال آف فیم کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سابق عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ اور آسٹریلوی خواتین ٹیم کی سپراسٹار کیتھرائن  فٹزپیٹرک کو بھی اس اِلیٹ لسٹ میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک اس فہرست میں بنگلہ دیش، زمبابوے اور افغانستان کے علاوہ آئی سی سی کے تمام  رکن ممالک کے مجموعی طور پر 87 عظیم کرکٹرز کے نام شامل ہیں۔

اس طرح اب ان دونوں مرد کھلاڑیوں کے ساتھ آئی سی سی نے اس  فہرست میں آسٹریلیا کے لیے دوبار ورلڈ کپ جیتنے والی خواتین ٹیم کی رکن کیتھرائن فٹزپیٹرک کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔

دریں اثناء ٹنڈولکر نے اس فہرست میں نام شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔

اس فہرست میں بھارت کے 6، انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 25، ویسٹ انڈیز کے 18، نیوزی لینڈ کے 3، جنوبی افریقہ کے 2 جبکہ سری لنکا کے صرف ایک پلیئر مرلی دھرن کا نام شامل ہے۔

یاد رہے کہ کہ پاکستان کے بھی پانچ پلیئرز کا نام اس اِلیٹ کلب میں شامل ہے، جن میں عمران خان، جاوید میانداد، حنیف محمد، وسیم اکرم اور وقار یونس شامل ہیں۔

تازہ ترین