• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈپٹی اسپیکرمرتضیٰ عباسی مریم نواز کے قافلے کی گاڑی سے گر کر زخمی

اسلام آباد(اے این این ) سابق ڈپٹی اسپیکر اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی مریم نواز کے قافلے کی گاڑی سے گر کر زخمی ہو گئے جنھیں مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔یہ واقعہ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر اس وقت پیش آیا جب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز عدالت میں پیشی کے بعد روانہ ہو رہی تھیں۔اس دوران انٹری پوائنٹ پر مرتضی جاوید عباسی مریم نواز کی گاڑی سے آگے چلنے والی قافلے کی گاڑی کے پیچھے لپک گئے گاڑی پر پہلے ہی متعدد کارکن سوار تھے۔اس دوران جب قافلہ کشمیر ہائی پر داخل ہو رہا تو ڈرائیور نے اگلی گاڑی کے رکنے پر زور سے بریک ماری جس پر مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت تین سے چار افراد گاڑی سے نیچے گر گئے۔مرتضیٰ جاوید عباسی کا سر پھٹ گیا اور بازو پر بھی چوٹ آئی تاہم دیگر افراد محفوظ رہے ۔مرتضیٰ جاوید عباسی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔مریم نواز نے بھی فون کر کے سابق ڈپٹی اسپیکر کی خیریت دریافت کی ۔دریں اثناپاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوا ز نے رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔
تازہ ترین