• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمے خلیل زاد طالبان سے پھر مذاکرات کیلئے تیار

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خیل زاد نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا ہےکہ امید ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں مزید پیش رفت ہو گی۔

سوشل میڈیاپر جاری بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے واشنگٹن میں جرمن اور بھارتی سفیروں اور ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل پر گفتگو ہوئی۔

زلمے خلیل زاد نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک اور امن مشن کے لیے تیار ہو جائیں، امید ہے کہ طالبان کے ساتھ اگلے دور میں مزید پیش رفت ہو گی۔

تازہ ترین