• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بچپن میں امی کہتی تھیں الٹا لٹکا دوں گی ‘

رواں سال تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مشکل ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کردی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی ویڈیو ایک پُرمزاح کیپشن کے ساتھ شیئر کی ۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن میں امی کہتی تھیں اُلٹا لٹکا دوں گی اور اب ہم یہ سب ورزش کرنے کے لئے کرتے ہیں ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ورزش کرنا انہیں اب بھی ایک سزا ہی لگتی ہے ۔


اس سے قبل بھی اداکارہ اپنی ورزش کرتے ہوئے اور جِم کی تصاویر  اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں ۔


حال ہی میں مقبولیت پانے والے’ بوتل کیپ چیلنج‘ میں بھی حصہ لیا تھا ۔


 وہ اپنی مصروفیت بھری زندگی سے وقت نکال کر اپنی روزمرہ روٹین کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈ یا پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں ۔



تازہ ترین